وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) تشکیل دے دی۔کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزرائے اعلیٰ بھی کابینہ کمیٹی میں شامل ہونگے۔کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ اراکین اور 6 اراکین باہر سے ہوں گے، دفاع، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، آئی ٹی، فوڈ سکیورٹی، پانی و بجلی، قانون و انصاف، سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور پٹرولیم کے وزراءکمیٹی میں شامل ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے فیصلے وفاقی کابینہ میں پیش ہونگے، کابینہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ ایس آئی ایف سی کے آفس میں ہوگا، کمیٹی رولز آف بزنس 1973 کے تحت قائم کی گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago