’’ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں ۔۔‘‘ محمد رضوان کی مداح کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح سے بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کارڈف میں پریکٹس سیشن کیلئے جاتے ہوئے محمد رضوان اپنے مداحوں کو سلام کا جواب دیتے اور ان سے ہاتھ ملاتے دیکھائی دیئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں، جس پر فینز ہنس پڑے .

رضوان نے برطانوی سرزمین پر آباد پاکستانی ٹیم کے مداحوں سے کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں .

. .

متعلقہ خبریں