ٹی20 ورلڈکپ، کس ٹیم کا سکواڈ سب سے زیادہ مضبوط ہے؟ مورگن نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

غیر ملکی چینل سکائی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آئن مورگن نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 ٹاپ ٹیموں میں سے مضبوط ترین سکواڈ کیلئے بھارت کو چُنتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پہلے ایونٹ سے بعد سے کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے لیکن انکا موجودہ سکواڈ بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلتی ہے تو وہ ایونٹ جیت سکتی ہے انگلش ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے آئن مورگن نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی مضبوط ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے جارہے ہیں کچھ انجریز کا خدشہ ضرور ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ جوز بٹلر کی قیادت میں کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago