گھی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے صارفین کے لئے گھی 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے .

ترجمان کے مطابق عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائے گا . ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں