پنجاب میں کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے .
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کھاد کی ضرورت اور دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا .

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ اور پیداوار تقریباً 65 لاکھ ٹن ہے، ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھاد پنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے . مریم نواز نے کھاد کے نرخ میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی و غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور مو¿ثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا . اجلاس میں کاشتکاروں کو کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی ڈیجیٹل سپلائی مانیٹرنگ موثر بنانے کی بھی ہدایت کی . اجلاس میں پیسٹی سائیڈز اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا اور کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا .
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں، ہر کاشتکار کے مفادات کا تحفظ کریں گے، کسان کا استحصال کسی صورت قبول نہیں .

. .

متعلقہ خبریں