وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا


وزارت پانی و بجلی کی جانب سے شہباز شریف کو بریفنگ دی جائے گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طلب و رسد کے حوالے سے اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی بریف کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے ہیں۔ کئی مقامات پر 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اب تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا جبکہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔
لوڈ شیڈنگ، بجلی کی طلب ور سد سے متعلق اجلاس آج طلب کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ادھر پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے پشاورایم ون سے چارسدہ تک موٹروے کو بند کردیا۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے شہریوں نے موٹروے کو احتجاجاً بند کردیا۔
مظاہرین نے کہا کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کرینگے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago