شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے رائنا کو پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی


کراچی(قدرت روزنامہ) شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے سریش رائنا کو بڑے پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی۔ حال ہی میں آئی پی ایل میں کمنٹری کے دوران آکاش چوپڑا نے جب رائنا سے سوال کیا کہ کیا وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔
بعد ازاں آئی سی سی نے آفریدی کو ٹی 20 ورلڈکپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تو ’ایکس‘ پر ایک صارف نے رائنا کو مخاطب کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہ کیا، جواب میں سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ میں ورلڈکپ 2011 کا فاتح ہوں، میرے پاس میگا ٹرافی ہے۔موہالی کی شکست تو یاد ہوگی۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ بعض اوقات ہلکے پھلکے جملے کہے جاتے ہیں، میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھ کر رائنا سے بات کی، انھوں نے چھوٹے بھائی کی طرح صورتحال کو سمجھا اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر بھی راضی ہوگئے جو اچھی بات ہے، اچھے لوگ ایسی چیزوں کو سمجھتے اور اپنی غلطی کی اصلاح کرلیتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago