جسم میں پانی کی کمی اور ٹھنڈک کے لیے دیسی مشروبات کا استعمال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم گرما میں دیسی مشروبات کا استعمال گرمی کو بھگانے کا روایتی طریقہ ہے۔اس بارے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے ایسے مشروبات کی فہرست بتائی ہے جنہیں پی کر نہ صرف گرمی سے راحت حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ جسم میں ایلکٹرولائٹس اور پانی کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں کون سے دیسی مشروبات سے لطف و اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
آم کا جوس
کچے آموں سے بنا آم کا جوس وٹامن سی، وٹامن بی اور آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس سے پانی کی کمی پوری ہوتی ہے، سن سٹروک سے حفاظت ملتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
بٹر مِلک
بٹر مِلک پروبائیوٹک مشروب ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔ اس سے جسم کی گرمی کم ہوتی ہے۔
ناریل کا پانی
ناریل کا پانی قدرتی طور پر آئسوٹونک مشروب ہے جس سے پانی اور الیکٹرولائٹس کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔ یہ پوٹاشیئم سے بھرپور پانی ہے جس سے جسم میں ٹھنڈک اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔
ستو کا شربت
ستو کے شربت میں پروٹین اور فائبر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ستو کا شربت پینے سے فوری طور پر توانائی بحال ہوتی ہے اور معدے کی گرمی ختم ہوتی ہے۔ ستو کے آٹے کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں، اس میں لیموں نچوڑیں اور ساتھ کالا نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ٹھنڈا شربت پی جائیں۔

گنے کا جوس
کاربوہائیڈریسٹس، پروٹین اور دیگر اہم ترین معدنیات سے بھرپور گنے کا جوس قدرتی طور پر گرمی دور کرنے اور توانائی بحال کرنے والا مشروب ہے۔ گنے سے تازہ رس نکالیں، اس میں لیموں ڈالیں اور ٹھنڈا کر کے پی جائیں۔
لسی کا استعمال
دہی سے بنائی جانے والی لسی پروبائیوٹکس سے بھرپور مشروب ہے جس کی مدد سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔ دہی کو پانی، چینی یا نمک میں ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈی لسی سے لطف اندوز ہوں۔
پودینے کا شربت
پودینے میں قدرتی طور پر ٹھنڈک پیدا کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں جن سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پودینے کا شربت تر و تازہ ہوتا ہے اور گرمی کو مات دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تازہ پودینے کے پتوں کو پانی میں ڈال کر بلینڈ کریں، پھر اس میں لیموں پانی، چینی اور نمک ڈالیں اور ٹھنڈا پودینے کا شربت انجوائے کریں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago