آئی فون نے چین میں اپنے موبائل فونز کی قیمتیں گرا دیں


ایپل نے یہ اقدام چینی موبائل کمپنی ’ ہواوے ‘ کے ساتھ جاری سخت مقابلے کے پیش نظر کیا
چین (قدرت روزنامہ)موبائل کمپنی ایپل نے چین میں اپنی حریف کمپنی ’ ہواوے ‘ کو ٹکر دینے کیلئے آئی فون کی قیمت میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیاہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے چین میں اپنے آفیشل ’ٹی مال سائٹ‘ میں مخصوص آئی فون ماڈلز پر 2300 یوان یعنی 318 ڈالر تک کی رعایت دی ہے۔امریکی کمپنی کی جانب سے چین میں مذکورہ رعایت کی مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔
قبل ازیں اسی سال ماہ فروری میں بھی ایپل نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ 1150 یوان دیا تھا جبکہ اس بار 2300 یوان تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ متعدد ماڈلز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ خریداروں کی ترغیب کیلئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویریئنٹ والے ماڈلز پر 1400یوان تک کا ڈسکاؤنٹ دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

4 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

5 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

5 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

5 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

5 hours ago