میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کے بعد لاہور کیلئے ایک اور شاندار پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کے بعد لاہور کیلئے ایک اور شاندار پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی . تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سفری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کے تحت لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا پراجیکٹ بھی لارہے ہیں .

پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی نئی ماحول دوست بسیں شروع کی جائیں گی . ماضی میں فیڈر بسوں میں مسافر نہ ہونے کے برابر تھے . ہم نے عوام کی سہولت کے لئے کیش کرایہ وصول کرنے کا نظام متعارف کرایا . کرایہ وصولی سسٹم سے لاہور کی فیڈر بسوں میں مسافروں کی تعداد میں 100فیصد اور ملتان فیڈر بس سروس میں 26فیصداضافہ ہو . اس کے علاوہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دائرہ کار کو وسعت دے کر اسے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے . پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے تحت فیصل آباد،بہاولپور، میانوالی او رڈیرہ غازی خان میں اربن ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولت فراہم کی جائے گی . اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ پرعالمی معیار کے مطابق ماڈرن بس ٹرمینل 3ارب روپے کی لا گت سے تعمیر کیاجائے گا اور اس بس ٹرمینل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا . ٹرانسپورٹ کے نظام کا شمار عوام کی بنیادی ضروریات میں کیا جاتا ہے . شفافیت اور مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت تمام بڑے شہرو ں میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کا سسٹم متعارف کرانے کا عزم رکھتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں