میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کے بعد لاہور کیلئے ایک اور شاندار پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کے بعد لاہور کیلئے ایک اور شاندار پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سفری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کے تحت لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا پراجیکٹ بھی لارہے ہیں۔
پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی نئی ماحول دوست بسیں شروع کی جائیں گی۔ ماضی میں فیڈر بسوں میں مسافر نہ ہونے کے برابر تھے۔ ہم نے عوام کی سہولت کے لئے کیش کرایہ وصول کرنے کا نظام متعارف کرایا۔

کرایہ وصولی سسٹم سے لاہور کی فیڈر بسوں میں مسافروں کی تعداد میں 100فیصد اور ملتان فیڈر بس سروس میں 26فیصداضافہ ہو۔ اس کے علاوہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دائرہ کار کو وسعت دے کر اسے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے تحت فیصل آباد،بہاولپور، میانوالی او رڈیرہ غازی خان میں اربن ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ پرعالمی معیار کے مطابق ماڈرن بس ٹرمینل 3ارب روپے کی لا گت سے تعمیر کیاجائے گا اور اس بس ٹرمینل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا۔ ٹرانسپورٹ کے نظام کا شمار عوام کی بنیادی ضروریات میں کیا جاتا ہے۔ شفافیت اور مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت تمام بڑے شہرو ں میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کا سسٹم متعارف کرانے کا عزم رکھتے ہیں۔

Recent Posts

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

5 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

16 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

28 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

40 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

45 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

55 mins ago