اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کمیٹی تعین کرے گی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی، تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ قائم کیا اور تحقیقات کا ٹاسک سونپا ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…