ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔
بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ “میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنی کسی ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے۔”جھانوی نے کہا کہ لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ہونیوالی ہے اور وہ بھی ایک ہفتے کے اندر، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں تو اس وقت کام کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ 27 سالہ جھانوی کپور اس وقت اپنی آئندہ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی ریلیز کی منتظر ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل وہ اس سپورٹس ڈرامہ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…