کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزراءاراکین ، صوبائی اسمبلی، سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ، مینا مجید بلوچ، عبدالصمد گورگیج، شامل خان مندوخیل، فرید رئیسانی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ءکا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ اس روز ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایٹمی اسلامی ملک کے نام پر نمودار کرایا اور اس عمل سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بن چکا ہے اور آج ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں یوم تکبیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے پوری قوم متحد اور فورسزز کے ساتھ ڈھال بن کر کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف علاقوں سے نکالی گئی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی یونٹی چوک پر منعقدہ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کے شرکاءنے بینرز ، پلے کارڈ اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلیاں سریاب کسٹم ، پشتون آباد، نواں کلی اور دیگر علاقوں سے نکالی گئی جو مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی یونٹی چوک پر پہنچ کر مشترکہ مظاہرے کی شکل اختیار کر گئیں۔ صوبائی وزرا حاجی علی مدد جتک،بخت محمد کاکڑ ،رکن اسمبلی مینا مجید بلوچ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے ملک کے دفاع کے لیے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیچ پر ہے آج سے 26 سال قبل بلوچستان کی سر زمین سے دشمن کو فتح کا پیغام دیا گیا پشتون بلوچ سمیت تمام اقوام یوم تکبیر پر فخر کررہے ہیں عسکری قیادت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان کے عوام نے ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکردشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنایااور بنائیںگے پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے دشمن ہماری جڑوں کو کمزور کرنے کی کوشش کررہاہے متحد ہوئے بغیر ملک کا دفاع ممکن نہیں آج کے دن پاکستان دنیا میں ساتواں ایٹمی پاور ملک بنا شہید ذولفقار علی بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا لیں گے مگر اپنے وطن کو ایٹمی قوت بنائیں گے، فوج نے ملک اور قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا ملک اور سیکیورٹی فورسزز کی قدر کرنی چاہیے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور آج ملک بھر میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے مناکر دنیا کو باور کرایا جارہا ہے کہ پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد اور اکٹھی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر آگے بڑھ رہے ہیں اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان بھر میں بھی یوم تکبیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…