پاکستان ایک اور جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے لیے تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک اور جدید مواصلاتی سٹیلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیج رہا ہے، اس کا مقصد پاکستان کے دور دراز علاقوں میں تیزترین انٹرنیٹ کی فراہمی اور لوگوں کے درمیان مواصلاتی رابطہ قائم کرنا ہے۔
پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو کے ڈائریکٹر امتنان قاضی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اپنا جدید مواصلاتی سٹیلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیج رہا ہے، یہ سیٹلائٹ کی وہ قسم ہے جو انسانوں کو زمین پر دور دراز علاقوں میں ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر امتنان قاضی نے کہا کہ ایسے سیٹلائٹ بالعموم زمین کے مدار میں 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر لانچ کیے جاتے ہیں، یہ سیٹلائٹ خلا میں ایسے مدار میں گردش کرتے ہیں جو زمین کے حساب سے ساکن رہتا ہے، یہ ایک ہی جگہ پر رہ کر لوگوں کو مواصلاتی رابطہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں آپٹیکل فائبر میسر نہیں ہے، جس کے باعث وہاں صحت و تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں، یہ جدید سیٹلائٹ پاکستان کے ان دور دراز علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
’اس سیٹلائٹ کے اندر یہ خوبی موجود ہوگی کہ وہ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی ہیلتھ اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔‘
ڈائریکٹر سپارکو نے کہا کہ اس سیٹلائٹ سے نہ صرف سرکاری اداروں بلکہ ٹی وی چینلز، موبائل آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے والوں کے لیے ایک بہت اچھی کنیکٹوٹی ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر امتنان قاضی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان خلائی تحقیق میں بہت نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل رواں ماہ 3 مئی کو چین کے تعاون سے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 خلا میں بھیجا تھا۔

Recent Posts

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

2 mins ago

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago