آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وائس ایڈمرل سعودی بحریہ فہد بن عبداللہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، فوجی اورمیری ٹائم تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی نوعیت کے گہرے تعلقات ہیں . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فوجی و میری ٹائم تعاون پر بھی بات چیت کی گئی .

اس موقع پر دونوں جانب سے افغان صورتحال، خطے میں امن واستحکام کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے قریبی تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں . مزید برآں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی . ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . ملاقات میں عسکری ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا . جنرل ندیم رضا نے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا، جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں