آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وائس ایڈمرل سعودی بحریہ فہد بن عبداللہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، فوجی اورمیری ٹائم تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی نوعیت کے گہرے تعلقات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فوجی و میری ٹائم تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے افغان صورتحال، خطے میں امن واستحکام کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے قریبی تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں۔ مزید برآں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عسکری ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا، جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

14 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

26 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

46 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

57 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 hour ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago