اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال پر فی یونٹ7 روپے رعایت دی جائے گی،عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں، بجلی ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروائے جائیں گے،مردم شماری میں لوگوں کو جب گنتے ہیں تو ایک ہی وقت میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گنا جاتا ہے کہ کون کہاں ہے؟ لوگوں کو سوالنامہ بھیجا جاتا ہے کہ آپ موجودہ رہائشگاہ میں 6 ماہ رہیں گے یا زیادہ عرصہ رہیں گے، پوری دنیا میں اس طریقہ کو ہی اپنایا جاتا ہے۔
پہلی بار مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، آخری چھ ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دی جائے گی، جو صارفین گیس سے بجلی پر شفٹ ہوں گے انہیں7 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ بجلی استعمال کریں، گیس کم استعمال کریں، بجلی ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔
عیدمیلادالنبیﷺ کو انتہائی عقیدت احترام سے منایا جائے گا، 3ربیع الاول سے 13ربیع الاول کا عشرہے اس کو عشرہ رحمت اللعالمین کے طور پرمنایا جائے گا۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں معافی دی جائے گی، قیدیوں کی سزاؤں میں معافی مختلف کیٹیگریز کے قیدیوں کو دی جائے گی۔ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ کوشش کی ہے اپوزیشن کے ساتھ الیکٹرانک اصلاحات پر بات چیت کی جائے لیکن ابھی تک اپوزیشن نے کوئی جواب نہیں دیا، اب ہم مئوثر قانون سازی کی طرف بڑھیں گے، ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔
تمام لوگوں کو متفقہ فیصلہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے انتخابات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں سات سو سے زائد لوگوں کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے ایک تحقیقاتی سیل قائم کیا گیا ہے۔ حالات یہ ہوگئی ہے کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے، عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، یہ نظام امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے ڈاکٹرز بین الاقوامی معیار سے کم ہوں، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے، چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کابینہ بحث میں نہیں آیا۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…