صرف 7 ہزار روپے میں عوام کو مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان


سول سسٹم کتنا بڑا ہوگا اور کب سے دیا جائے گا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں دو لاکھ گھرانوں کو 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، جن میں کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔
مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دئے جائیں گے اور اس منصوبے کا آغاز اکتوبر سے متوقع ہے۔
سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔
اس پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، جبکہ منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، اس منصوبے کے آغاز کے بعد پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن خودمختار آئینی ادارہ ہے،کوئی غیرآئینی کام ہوا ہے تو سپریم کورٹ بالکل اڑا دے گی،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے…

6 mins ago

سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم، وفاق نے پنشن اسکیم میں تبدیلیاں کردیں

حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پنشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی…

9 mins ago

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے…

17 mins ago

نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو…

21 mins ago

پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی…

24 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

25 mins ago