شاہ رخ خان کی اس ایک گھڑی کی قیمت نے مداحوں کو دنگ کردیا


اس لمیٹڈ ایڈیشن گھڑی کی قیمت میں آپ کی پوری زندگی عیش میں گزر جائے گی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طرح شہ سُرخیوں کا حصہ بنے دکھائی دیتے ہیں، اس بار بھی انہوں نے لاکھوں مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے لیکن اس بار اپنی کسی فلم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اپنی کلائی پر بندھی گھڑی کی وجہ سے۔
آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو باآسانی شکست دی، اس میچ کے بعد شاہ رخ کافی خوش دکھائی دیے۔ میچ کے اختتام کے بعد کنگ خان اپنی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی فتح کا جشن منانے میں مشغول تھے۔
وہ بلیک ٹی شرٹ اور ڈینم میں کافی ڈیشنگ نظر آرہے تھے۔ تاہم ان کے ہاتھ میں موجود گھڑی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ مداحوں کی توجہ جس کی چیز نے کھینچی وہ شاہ رخ خان کی گھڑی تھی، جس کی قیمت معلوم کی گئی تو صارفین کے ہوش ہی اُڑ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے لمیٹڈ ایڈیشن (Richard Mille RM 052 Tourbillon Skull Titanium 2012) کی انتہائی پرتعیش گھڑی پہن رکھی تھی جس کی قیمت نے مداحوں کو دنگ کر دیا۔ انسٹاگرام پر ”Pinkvilla“ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کی ”Richard Mille Watch“ کی قیمت تقریباً 4 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی معروف برانڈ ”Audemars Piguet“ کی گھڑی پہنے ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے ( 15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) تھی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago