کیا فش آئل سپلیمنٹ دل کی مدد کرتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ لینے سے صحت میں اتنی مدد نہیں مل سکتی جتنا عام خیال ہے۔مچھلی کا تیل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، جو دل اور دماغ دونوں کی صحت میں مدد کرتا ہے۔ تاہم نئی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا باقاعدگی سے استعمال صحت مند دل والےافراد میں پہلی بار دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
طویل مدتی مطالعے میں یہ بھی پایا گیا کہ مچھلی کا تیل ان لوگوں کی مدد کرسکتا ہے، جن کے دل پہلے سے ہی تکلیف میں ہیں، ممکنہ طور پر دل کے مسائل کی رفتار کو سست کرسکتے ہیں اور موت کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔
محققین نے دریافت کیا کہ مچھلی کے تیل کےسپلیمنٹ لینے والے صحت مند افراد میں ایٹریئل فائبریلیشن کا خطرہ 13 فیصد بڑھ جاتا ہے، جو دل کی دھڑکن کا مسئلہ ہے، جس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں فالج کا خطرہ بھی 5 فیصد بڑھ جاتا ہے۔بہتر ہے کہ، مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے استعمال میں احتیاط برتی جائے کیونکہ اس کے دل کے فوائد اور منفی اثرات دونوں ہیں۔
تاہم دل کی بیماری میں مبتلا افراد میں مچھلی کے تیل کے باقاعدگی سے استعمال سے ایٹریئل فائبریلیشن کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور ہارٹ فیل کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
محققین نے مشورہ دیا کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماری میں مختلف کردار ادا کرسکتا ہے، اس کی بنیاد پر کہ آیا کسی کو پہلے سے ہی دل کے مسائل ہیں۔ ماہرین امراض قلب سب سے پہلے، اومیگا -3 فیٹی ایسڈ کی سطح کے لئے ٹیسٹ کرنے کی سفارش کرتےہیں اور پھر تجویز کرتے ہیں کہ، آیاآپ کو اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago