پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 سالہ قرض پروگرام کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قرض کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 سالہ پروگرام سے متعلق باضابطہ مذاکرات شروع کردیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں قرض کے حصول کے لیے آئی ایم کے ساتھ شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بتایا کہ یہ پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہے، اس پروگرام سے بیرونی سیکٹر مستحکم ہوگا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری، زرمبادلہ کے ذخائر، ایف بی آر محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، 10 ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال نان ٹیکس آمدنی میں 94.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں بہتری آئی اور مہنگائی میں کمی ہوئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 13.5 سے 14.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے 10.6 فیصد اضافہ اور رواں مالی سال درآمدات میں 5.3 فیصد کمی ہوئی۔
گزشتہ 10ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 93.1 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا جبکہ ایک سال کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 9 روپے تک اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران مالی خسارے میں 26.8 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی 28.2 فیصد سے کم ہوکر 26 فیصد پر آگئی۔
واضح رہے کہ 3 سالہ قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان 13 سے 23 مئی تک مذاکرات ہوئے تھے جن کے اختتام پر آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا تھا کہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

4 mins ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

20 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

23 mins ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

31 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

1 hour ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago