حکومت کا سنی اتحاد کونسل کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سنی اتحاد کونسل کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کو 12، سنی اتحاد کونسل کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی جبکہ پیپلزپارٹی کو 7 کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کو ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کو 2 ، ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ، ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائے گی۔سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پی اے سی کے لیے نامزد کررکھا ہے۔
اس سے قبل ذرائع کا بتانا تھا کہ پی اے سی میں حکومت کے 16 اور اپوزیشن بشمول سنی اتحاد کونسل کے 8 ارکان ہونے کا امکان ہے، ووٹنگ ہونے کی صورت میں حکومتی رکن با آسانی چیئرمین پی اے سی بن سکتا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا بتانا تھا کہ رولز یا قانون میں کہیں درج نہیں کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہوگا مگر ماضی میں کبھی چیئرمین پی اے سی کے عہدے کے لیے ووٹنگ نہیں ہوئی۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

10 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

20 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

33 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

42 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

54 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago