برطانوی ہائی کمشنر کی تقریر کے تناظر میں سپریم کورٹ رجسٹرار کا برطانوی ہائی کمیشن کے نام خط


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے برطانوی ہائی کمیشن کے نام خط لکھ دیا۔
رجسٹرار نے یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر لکھا ہے، جو برطانوی ہائی کمشنر کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی گئی تقریر کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر کی پارٹی نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید مناسب نہیں۔سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے۔سیاسی جماعتوں کو جمہوری بنانے اور شخصی آمریت کو روکنے کےلیے پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔ قانون کے مطابق اگر کوئی سیاسی جماعت پارٹی الیکشن نہ کرائے تو وہ انتخابی نشان کی اہل نہیں ہے۔
خط میں بھی کہا گیا کہ مذکورہ سیاسی جماعت جس نے انٹراپارٹی انتخابات کے قانون کےحق میں ووٹ دیا تھا خود پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے نام لکھے گے خط کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے وہی فیصلہ دیا جو قانون کہتا ہے، انتہائی احترام کے ساتھ عدالتی فیصلے پر آپ کی تنقید مناسب نہیں ہے۔
خط میں کہا گیا کہ آئیے ہم نو آبادکاروں کی نسلی برتری کے دہانے سے پیچھے ہٹیں، ہم سب اٹھ کھڑے ہوں اور برابری، امن اور انسانیت کےلیے شمار کیے جائیں۔
رجسٹرار نے خط میں لکھا کہ آئیے ایماندار بنیں اور کھلے پن کے جذبے کے ساتھ ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں، سپریم کورٹ نے اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کیا اور ان کا تفصیل سے ازالہ کیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے ہیں کہ ان کا اعادہ نہ ہو۔
خط میں کہا گیا کہ کنگ چارلس تھری کی حکومت نے کھلے معاشروں اور جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا ہے، آپ کے ملک کے عوام کےلیے کھلے پن اور جمہوریت کےلیے اپنی تڑپ اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago