دوسری جانب معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا . آئل انڈسٹری کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی کھپت 14 فیصد اضافے سے 23 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی . جولائی سے ستمبر کے دوران ڈیزل کی کھپت 27 فیصد اضافے سے 20 لاکھ ٹن، اور فرنس آئل کی فروخت 38 فیصد اضافے سے 12 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی . دوسری جانب صرف ستمبر میں پٹرول کی کھپت 25 فیصد اضافے سے 8 لاکھ ٹن، ڈیزل کی کھپت 50 فیصد اضافے سے 7 لاکھ ٹن اور فرنس آئل کی کھپت 8 فیصد اضافے سے 4 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی . معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خدمات کے شعبے میں ترقی اور برآمدات بڑھنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا . دوسری جانب مہنگی ایل این جی ہونے کے باعث فرنس آئل زیادہ درآمد ہوا، یہی وجہ ہے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) شہر میں پرچون سطح پر درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، 12روپے اضافے سے گھی کی قیمت320روپے اور آئل کی قیمت335روپے فی لیٹر ہو گئی . مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی 114روپے اضافے سے3840 روپے جبکہ 12پیکٹ کی آئل کی پیٹی 144روپے اضافے سے4020روپے تک پہنچ گئی .
متعلقہ خبریں