شہر میں پرچون سطح پر درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) شہر میں پرچون سطح پر درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، 12روپے اضافے سے گھی کی قیمت320روپے اور آئل کی قیمت335روپے فی لیٹر ہو گئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی 114روپے اضافے سے3840 روپے جبکہ 12پیکٹ کی آئل کی پیٹی 144روپے اضافے سے4020روپے تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئل انڈسٹری کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی

میں پٹرول کی کھپت 14 فیصد اضافے سے 23 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈیزل کی کھپت 27 فیصد اضافے سے 20 لاکھ ٹن، اور فرنس آئل کی فروخت 38 فیصد اضافے سے 12 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب صرف ستمبر میں پٹرول کی کھپت 25 فیصد اضافے سے 8 لاکھ ٹن، ڈیزل کی کھپت 50 فیصد اضافے سے 7 لاکھ ٹن اور فرنس آئل کی کھپت 8 فیصد اضافے سے 4 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خدمات کے شعبے میں ترقی اور برآمدات بڑھنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب مہنگی ایل این جی ہونے کے باعث فرنس آئل زیادہ درآمد ہوا، یہی وجہ ہے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

6 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

20 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

32 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

44 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

56 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago