پنشن اصلاحات کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن کے صدر نذر بلوچ اور پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری اداروں کی نجکاری کیخلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین کا کہنا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ظالمانہ شرائط، نجکاری، ڈاﺅن سائزنگ اور پنشن اصلاحات کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، بجلی اور گیس کے بقایات ختم اور عوام کو سبسڈی دی جائے تمام مسائل کا حل سوشلسٹ انقلاب میں ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرکاری اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے اداروں کی بہتری کے لئے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہئےں اور ملازمین کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرکے ان میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور ریلوے ملازمین کو 2 سال سے بند ٹی اے ڈی اے ادا کیا جائے تاکہ ان کی اس مہنگائی کے دور میں داد رسی ہوسکے ملازمین کو کوارٹر الاﺅنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ہمارا پر امن احتجاج مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago