پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنیوالی بااثر شخصیات کیخلاف بھی کارروائی کرے، انجمن تاجران


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، میر یاسین مینگل، حاجی ہاشم، سعد اللہ اچکزئی، ظفر کاکڑ، عبدالخالق آغا، صابر کدیزئی ، عثمان جلالزئی، اختر گل، صادق اچکزئی، باران کلیوال سمیت دیگر رہنماﺅں نے پولیس کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور چوری ڈکیتی ، راہزنی آئے روز گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی روک تھام کے لئے تا حال ناکام نظر آرہی ہے اور آئی جی پولیس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز کو مراسلہ جاری کیا گیا کہ کابلی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے پہلے پولیس کی جانب سے شہر میں چلنے والی لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کے گاڑیوں کے خلاف جن کو پولیس آفیسران ، عوامی نمائندے ، وزراءیا بڑی شخصیات جن گاڑیوں کو استعمال کررہے ہیں قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے نہ کہ غریب شہریوں اور تاجروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جو اپنی روز مرہ کے استعمال کیلئے چھوٹی گاڑیاں رکھتے ہیں۔ عوام اور عام شہری جوکہ چھوٹی گاڑی اپنے اور اپنے بچوں کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن اس پر پولیس کی جانب سے ناروا اقدامات اور کریک ڈاﺅن کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں یہ کسی طور پر درست عمل نہیں اور لورالائی میں تاجروں اور دیگر شہریوں کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اگر اس عمل کو شروع کیا گیا تو تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی جس سے حالات تمام تر ذمہ داری آئی جی پولیس اور دیگر حکام پر عائد ہوگی۔ کیونکہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں پر انڈسٹری اور کاروباری ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈر ٹریڈ اور تجارت اور لائیو سٹاک کے علاوہ زراعت سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے انہیں روزگار اور سہولیات دینے کی بجائے تنگ نہ کیا جائے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

6 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

12 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

27 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

35 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

41 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

47 mins ago