بجٹ میں نئے ٹیکس عائد ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشکل معاشی حالات کے باعث حکومت نے گاڑیوں، موبائل سمیت مختلف اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کر رکھے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے سخت معاہدوں کے باعث ان ٹیکسز میں ہر بجٹ میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ بھاری ٹیکسز اور بڑھتی قیمتوں کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں پہلے ہی بڑی کمی ہو چکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آئندہ بجٹ میں حکومت گاڑیوں پر مزید ٹیکس عائد کرے گی، اور کیا اس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا؟
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی شعیب نظامی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو قسم کی گاڑیاں ہیں۔ ایک تو مکمل گاڑی باہر سے امپورٹ کی جارہی ہے اور دوسری گاڑیوں کے پارٹس باہر سے منگوا کر یہاں مینو فیکچر کی جارہی ہیں۔ جو گاڑیاں امپورٹ کی جارہی ہیں ان پر 19 مئی 2022 کو ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی جو کہ 31 مارچ 2023 کو ختم کر دی گئی۔
شعیب نظامی کے مطابق ہمارے ملک میں بننے والی گاڑیوں کے جو پارٹس امپورٹ کیے جاتے ہیں ان پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی اب بھی عائد ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں بننے والی گاڑی کی قیمت اب بھی زیادہ ہے جبکہ امپورٹ ہونے والی گاڑی کی قیمت کم ہے۔ یہاں بننے والی گاڑی پر ٹیکس کی شرح 35 سے 47 فیصد ہے جبکہ امپورٹ ہونے والی گاڑی پر ٹیکس کی شرح کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس جمع کرکہ 22 فیصد ہے۔
شعیب نظامی نے کہا کہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس، کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس سے آئندہ بجٹ کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آئے گا جبکہ لوکل مینوفیکچرنگ گاڑیوں کی قیمتوں میں کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کا امکان نظر نہیں آ رہا۔
سینئر صحافی تنویر ہاشمی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے 850 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ آئندہ بجٹ میں پاکستان میں بننے والی اور امپورٹڈ دونوں گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی فیصد بڑھے گی۔
تنویر ہاشمی نے کہا کہ نئی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بھی بجٹ میں بڑھے گا، اس کے علاوہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کیا جائے گا، تاہم کتنا اضافہ ہوگا، اس حوالے سے فی الحال قیاس آرائیاں ہی چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تمام کیٹیگریز جن کو ٹیکس میں چھوٹ ہے، ان پر ںھی ٹیکس عائد کیا جائے گا، تو امکان نظر آ رہا ہے کہ گاڑیاں 5 سے 8 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago