عمران خان 9 مئی سے جڑے 2 مقدمات میں بری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے حوالے سے قائم 2 مقدمات میں بری قرار دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9مئی کے 2 مقدمات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کردیا ہے۔
عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کردیا۔
یاد رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔
ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں، عمران خان پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کئے جا سکے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago