کراچی: 100 روپے کی شرط بچے کی ہلاکت کا باعث کیسے بن گئی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلشن معمارافغانی کیمپ کے قریب مبینہ طور پر مضرصحت اشیا کھانے سے 11سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، والدین کے مطابق بچے نے ٹھیلے سے دال سیو (نمکو) کھائی اور پھر کولڈ ڈرنک پینے کے بعد طبعیت بگڑگئی جس پر پولیس نے ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا۔
گلشن معمارافغان بستی میں 11 سال کے شاہ محمد کی موت کا واقعہ پیش آیا، متوفی بچے کے استاد حمیداللہ کے مطابق شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے سرکے کی بوتل پی جانے کی شرط لگائی، سرکہ پینے کے بعد کولڈ ڈرنک پی لی جس کے باعث بچے کی حالت خراب ہوئی۔
استاد کے مطابق ٹھیلے والے سے سرکہ پی جانے پر 100روپے کی شرط لگائی، شاہ محمد نے سرکے کی بوتل پینے کے بعد ٹھیلے والے سے شرط کے 100روپے لیے، شرط کے 100روپے لے کر بچہ دکان پرگیا اور کولڈ ڈرنک خرید کر پی لی۔
لڑکا گھر آیا تو اسے الٹیاں شروع ہوگئیں، بچے نے بتایا کہ اس نے سرکے کی بوتل اور پھرکولڈ ڈرنک پی لی ہے جس کے بعد شاہ محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ انتقال کرگیا۔
پولیس نے ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago