خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا امکان، دو وزرا سے وزراتیں واپس لینے کا سگنل


وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں روبدل کا امکان ہے۔ کابنیہ میں شامل دو وزرا سے وزراتیں واپس لینے کا سگنل مل گیا۔ بعض وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی اور ارکان اسمبلی کی طرف سے صوبائی وزرا کے خلاف شکایتوں کے ازالے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بعض وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں، وزیر صحت قاسم علی شاہ کے خلاف تو پارٹی کے سئینر رہنما نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرخوراک ظاہرشاہ طورو پر گندم خریداری میں مبینہ کرپشن کی شکایات سامنے آرہی ہیں، وزیرپبلک ہیلتھ وانجینئرنگ پختون یار کے کارکنوں کے ساتھ رویہ اچھا نہ ہونے کی شکایت ہے جبکہ وزیر جنگلات فضل حکیم کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ ان کا محکمے پر کنٹرول نہیں ہے اور افسران ان کی بات نہیں مانتے۔
زرائع کے مطابق دو وزرا کو ہٹانے کے بعد صوبائی کابنیہ دو نئے لوگوں کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو مشیر مقرر کئے جانے اور رکن اسمبلی علی شیر آفریدی کو بھی کابنیہ میں شامل کرنے کا امکان بھی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago