شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا کو ماہانہ کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟جانئے


منیجر پوجا ددلانی شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم اور کاروباری معاملات بھی دیکھتی ہیں
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کا ان کی زندگی خصوصاً 2012 کے بعد سے بڑا اہم کردار رہا ہے۔ پوجا نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو ترتیب دیتی ہیں بلکہ وہ ان کی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی سالانہ آمدن 7 سے 9 کروڑ روپے ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا اندازہ 40 سے 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب خاتون ہیں۔
پوجا کا لائف اسٹائل ان کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کئی لگژری کاروں کی مالک ہیں اور گزشتہ برس وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ’فورچیون ہائیٹس‘ میں اپنی نئی رہائشگاہ میں منتقل ہوئی تھیں جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 6 سے 8 کروڑ روپے کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔
پوجا ددلانی کے شوہر کا نام ہتیش گرنانی ہے جو 2008ء سے ’لسٹا جیولز‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔ پوجا اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھتی ہیں اور اپنی بیٹی رینا ددلانی کے ساتھ بھی خوب وقت گزارتی ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago