ملالہ یوسف زئی کی ویب سیریز میں انٹری: “وی آر لیڈی پارٹس “کی پہلی جھلک وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی میوزیکل ویب سیریز ”وی آر لیڈی پارٹس“ سیزن 2 آج امریکی اور برطانوی چینل سے نشر کی جائے گی، جس میں ملالہ یوسف زئی ایک کیمیو کردار میں نظر آئیں گی۔سیزن 2 کی وائرل ہونے والی پہلی جھلک میں سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ کو مغربی لباس میں دکھایا گیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی شو کی کاسٹ کے ساتھ گھوڑے کے اوپر بیٹھی کاؤ بوائے ٹوپی پہنے نظر آرہی ہیں۔ جبکہ سیریز کی دیگر اداکارائیں اُن کے اردگرد کھڑی ہیں۔برطانوی نژاد ندا منظور کی تحریر، تخلیق اور ایگزیکٹو پروڈیوس کردہ اس فلم کو ورکنگ ٹائٹل ٹیلی ویژن نے پروڈیوس کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی کو میوزیکل بینڈ کے رکن کے طور پر دکھایا جائے گا۔
اس ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں، جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ یاد رہے ”وی آر لیڈی پارٹس“ پائلٹ 2018 میں نشر ہوا تھا ، اس سے پہلے 2021 میں مکمل چھ اقساط پر مشتمل سیزن 1 نشر ہوا تھا۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

17 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

21 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

23 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

33 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

37 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago