آرٹیکل ۱۹۹(۳) آرمڈ فورسز پرسنل کو عدالتوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے: وزیر قانون


وزیر قانون کے29 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دلائل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں ،70 ہزار سے زیادہ شہادتیں دی جا چکی ہیں ، مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئر لینڈ میں ۷۰ کی دہائی میں آئرش ریپبلیکن آرمی کے خلاف چودہ سے نوے دن کی ڈیٹینشن کا قانون بنایا گیا ، انڈیا میں بھی ایسے معاملات سے نپٹنے کے لئے قانون موجود ہے، دہشت گردوں کو عام عدالتوں سے انویسٹیگیٹ نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل ۲۴۸ وفاقی اور صوبائی کابینہ، حکومتی وزراء کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، آئین کا آرٹیکل ۱۹۹(۳) آرمڈ فورسز پرسنل کو عدالتوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے ، آئین سازوں نے اِن عہدوں اور اداروں کو سوچ سمجھ کر تحفظ فراہم کیا تھا ، آئین کی شقوں کی سلیکٹو تشریح نہیں کی جا سکتی، اگر معزز عدالت کو کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں عدالت ہم سے رجوع کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں تھانہ رپورٹ جمع کروائی اور آگاہ کیا کہ شاعر دھیر کوٹ آزادکشمیر پولیس کی حراست میں ہیں ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago