حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا


ریاض(قدرت روزنامہ) حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیرقانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا نفاذ 2 جون سے 20 جون تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ یا مقامات مقدسہ میں داخلہ غیرقانونی حج میں شمار ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکییوں کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائےگا۔ بغیر اجازت نامے کے عازمین کو مکہ لےجانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ ایسے عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

Recent Posts

محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…

6 hours ago

تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…

6 hours ago

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…

6 hours ago

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…

6 hours ago

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

6 hours ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

7 hours ago