سردار اختر مینگل اورمولانا عبدالواسع کے درمیان ملاقات، اہم مسائل پر بات چیت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور حکومت تبدیلی بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے گزشتہ روز کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں جام حکومت کی تبدیلی، تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن جماعتوں کو فنڈز کی عدم فراہمی اور بلوچستان کے اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ اس وقت جام حکومت کی وجہ سے بلوچستان تباہی و بربادی کا شکار ہے اور اب انہیں مزید صوبے کو بحرانوں میں دھکیلنا مزید نقصان کا باعث ہوگا، حکومت اور ان کے اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ اب مزید عوام پر عذاب نازل نہ کریں بلکہ اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائے کیونکہ اس وقت ان کے اتحادی اور اپنے پارٹی کے وزرا اور اراکین ناراض ہے اور ان کو اخلاقی طور پر وزارت علی سے استعفیٰ دینا چاہئے اب اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو پھر یہ واقعی سلیکٹڈ وزیراعلی ہے۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے تمام تر حالات کے ذمہ دار موجودہ حکمران خود ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام ہر اس اقدام کے خلاف ہے جس سے صوبے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلوچستان کے معاملات پر آئندہ بھی بات چیت اور گفت و شنید رہے گی جمعیت علما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے معاملات پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی اور حالا ت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Recent Posts

سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر…

2 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

14 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

24 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

40 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

55 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago