کسان کارڈپروگرام کا معاہدہ طے، قرضے اور ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی


لاہور(قدرت روزنامہ)کسانوں کے لئے تاریخی قدم،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری زراعت افتخار علی سہیو اور صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کے لیے کسان کارڈ استعمال ہوگا۔ کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب کسان کارڈ پروگرام کا نفاذ کرنے والا پہلاپارٹنر ہوگا، اہل کسانوں کو قرضے اور دیگر مالی خدمات فراہم کرے گا۔ سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، محکمہ زراعت، بی او پی کے سینئر حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago