سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے ، سن نہیں سکتے پھر بھی سکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو،جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کیلئے مقروض ہو گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کے 300سپیشل ایجوکیشن سکولز کوسنٹر آف ایکسی لنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں ہیرنگ ایڈ کی فراہمی اور انرولمنمٹ مہم کے آغاز کیلئے سپیشل ایجوکیشن کی تقریب میں شرکت کی اور اپنی نشست چھوڑ کر سپیشل بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔وزیر اعلیٰ نے سپیشل بچی کو گود میں اٹھا لیا۔ یونیسف اور جی پی ای کے تعاون سے ہیرنگ ایڈ کے لئے قائم سٹال کا دورہ کیا، قوت سماعت سے محروم بچوں کے طبی ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا، سپیشل بچوں کی دستکاریوں اور پینٹنگ کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ کو سرگودھا سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ نے پینٹنگ اور سکیچ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے پینٹنگ اور سکیچ بنانے والے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔آؤٹ آف سکول سپیشل بچوں کی انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نے مہوش ممتا ز محمد حماد غلام فرید فرمان علی ام ایمن آلہ سماعت دیئے۔سپیشل بچوں نے تلاوت اور نعت رسولؐ اور بصارت سے محروم بچیوں نے قومی ترانے اور ملی نغمہ پیش کیا۔تقریب میں یونیسف کے نمائندے عبداللہ فادل اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلی نے تقریر سے قبل سپیشل بچوں کو سٹیج پر بلا کر بٹھا یا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روایتی ڈائس کی بجائے بچوں کے درمیان بیٹھ کر خطاب کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیارے بچے، سب کے سب ہیروز ہیں میرے۔ہیرنگ ایڈ دینے پر یونیسف، جی پی ای اور سپیشل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتی اور شاباش دیتی ہوں۔سپیشل بچوں سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوں۔سپیشل بچوں کو ہیروز اس لیے کہا ہے کہ سب ہونے کے بعد کچھ کر لینا آسان ہے، لیکن یہ ہیرو مشکلات کے ساتھ کمال کرتے ہیں۔ یہ بچے سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے پر سکول آتے ہیں، سن نہیں سکتے پرسکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو۔ سپیشل بچوں کی پینٹنگ اور آرٹ کودیکھا، حیران رہ گئی، دل خوش ہو گیا۔سپیشل بچوں کے اساتذہ کو شاباش دیتی ہوں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 300سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سنٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے۔ہر ضلع میں سپیشل بچوں کے لئے سنٹرآف ایکسی لینس بنا رہے ہیں، عالمی معیار کی ہر سہولت ہوگی۔ سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ فنڈز جاری کر دیئے ہیں، آٹزم کے لیے سپیشل ادارہ بنائیں گے۔ آج آلہ سماعت دے رہے ہیں جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی۔ جلد ایک وہیل چیئر فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہوں۔بچوں کو ہیرنگ ایڈ اور عینک فراہم کی جائے تو بچے سپیشل سکول سے نکل کر عام سکول میں آ جائیں گے۔آج جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کے لیے مقروض ہو گئی۔بچوں سے مل کر سپیشل بچوں کی خدمت کا ارادہ سو سے ہزار فیصد بڑھ گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچے نے اشارے سے نواز شریف کے بارے میں پوچھا ہے، اس بچے کا پیغام پہنچاؤں گی۔ اللہ تعالیٰ سپیشل بچوں کی ضرورت پوری کرنے کی توفیق دے۔ اللہ تعالیٰ مجھے میرے سپیشل بچوں کے بارے میں خواب پورے کرنے کی توفیق دے۔وزیراعلیٰ نے تقریر کو اشاروں کی زبان میں بھی پیش کیا گیا۔
سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہدبخاری،وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری زاہد اختر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال،سیکرٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

8 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

18 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

28 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

42 mins ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

46 mins ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

48 mins ago