بلوچستان میں جلتا ٹرک آبادی سے دور لے جانے کا ایک اور کارنامہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں جلتے ٹرک کو چلا کر آبادی سے دور لاجانے اور قیمتی جانیں بچانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔کوئٹہ کے مغربی بائی پاس بروری پر ایک ٹرک میں آگ لگ گئی، تاہم ڈرائیور کی ہمت نے سب کو حیران کر دیا۔ڈرائیور جلتے ٹرک کو چلا کر آبادی سے دور لے گیا۔ اس نے ٹرک کو ایک سروس اسٹیشن پہنچایا گیا، جہاں آگ کو کم کرنے میں مدد ملی۔واقعے کی ویڈیو آج نیوز کو موصول ہوئی ہے۔ٹرک میں لگی آگ نے جہاں آبادی والے علاقے میں شہریوں کو خوف میں مبتلا کیا وہیں ڈرائیور کی بہادری کی بھی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل کوئٹہ میں جون 2022 میں ایسا ہی ایک واقعہ رونما ہوا تھا جہاں فیصل بلوچ نامی ڈرائیور نے آتشزدگی کا شکار آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے گئے تھے۔فیصل بلوچ کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کو بچانے پر قومی سطح پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا، جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے تمغہ شجاعت بھی دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انہیں سرکاری مہمان بھی بنایا گیا تھا۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

22 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

33 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

37 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

40 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

2 hours ago