بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،گورنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں نیشنل اور انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع اور منافع بخش مواقع دستیاب ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ہمارے قومی سرمایہ کار کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ حکومت اپنے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں اور ان کو ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد اور رہنمائی فراہم کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. صوبے کے مختلف اضلاع کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ کہ اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی معدنیات اور دیگر وسائل خام حالت کی شکل میں باہر بھیجتے ہیں جبکہ یہاں چھوٹے بڑے کارخانوں اور صنعتوں کے قیام سے نہ صرف صوبے میں غربت اور بےروزگاری کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ اس سے مجموعی ملکی معاشی نظام کو استحکام ملے گا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ سردست ہمیں مسقبل قریب میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔

Recent Posts

2018 میں بھی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا پھر انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ

پچھلی باتیں کھولنے پر آئیں تو بہت کچھ سامنے آجائے گا، مخصوص نشستوں سے متعلق…

6 mins ago

پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس اطلاق…

12 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس…

21 mins ago

پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر…

38 mins ago

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

42 mins ago