کامیاب اور کامران زندگی بسر کرنے کیلئے ڈِسپلن کو برقرار رکھنا لازمی ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ کامیاب اور کامران زندگی بسر کرنے کیلئے ڈِسپلن کو برقرار رکھنا لازمی ہے کیونکہ زندگی کے نشیب و فراز میں نظم وضبط سے ہی مطلوبہ نتائجحاصل کئے جا سکتے ہیں انہوں نے یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے کردار اور اخلاق سنوارنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اداروں کی بقاء میرٹ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کی پاسداری کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے. اپنے قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے سے ہی ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگرچہ یونیورسٹی آف لورالائی کے امور ومعاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم کارکردگی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے. تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو.

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

59 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

1 hour ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

2 hours ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

2 hours ago