کیا عمران خان کا ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے بارے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 26 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔
شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے اپ لوڈ ہونے والے ویڈیو کلپ پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے 4 لوگوں سے بات چیت کرے گا،جن میں عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُن کی اجازت سے کیا گیا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے تیار کیا اور کس نے چلایا۔
اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اگر ان کی طرف سے ایسا نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری ایپلیکیشن دینا پڑے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

2 hours ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

2 hours ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

3 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

3 hours ago