عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے صحافی مہدی حسن کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ قیدِ تنہائی میں ہیں تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق ان کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم 7 کمروں کے ایک کمپلیکس میں رہ رہے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ ان کے پاس ایئر کنڈیشنر(اے سی) نہیں ہے لیکن ان کے پاس روم کولر ہے، وہ جب چاہیں راہداری میں گھوم پھیر سکتے ہیں۔انہیں فٹ رکھنے کے لیے بائیک مشین بھی فراہم کی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عام پاکستانیوں اور دیگر قیدیوں کے برعکس انہیں 3 وقت کا ایسا کھانا دیا جاتا ہے جو ایک خاص باورچی کے ذریعے پکوایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو دن میں دیے جانے والے 3 مرتبہ کے ہر کھانے کا معائنہ ڈاکٹر کرتا ہے۔ سابق وزیراعظم کے کمرے میں ایک ٹی وی اور ایک ریفریجریٹر بھی ہے اور انہیں کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
عمران خان کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟
جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 28 ستمبر سے لے کر آج تک ان کے خاندان کے افراد نے جیل کے 20 دورے کیے، 50 قانونی ٹیم کے دورے، 50 بار میڈیا سے بات چیت، ان کی پارٹی کے اراکین کے 23 بار سیاسی دورے، قید کے بعد اپنی موجودہ اہلیہ کے ساتھ 6 مرتبہ ملاقات اور 5 بار ڈاکٹروں کا خصوصی دورہ شامل ہے، ڈاکٹر ان کا مکمل معائینہ بھی کر چکے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

47 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

57 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

1 hour ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago