مسلم لیگ ن کے صدر بننے کے بعد نواز شریف کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس سے قبل پارٹی صدر کا الیکشن کروایا جس کے لیے 11 رہنماؤں نے کاعذات نامزدگی تو حاصل کیے تھے مگر نواز شریف کے مقابلےمیں الیکشن نہیں لڑا ۔ اس طرح نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہوگئے۔
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کے بعد پارٹی کتنی مضبوط ہوگی اس حوالے سے مسلم لیگ کے ایک سینیئر رہنما نے وی نیوز کو بتایا کہ اب بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی اور سب سے پہلے پارٹی بیانیہ ’ووٹ کو عزت دو‘ دوبارہ سے سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا باڈی اسٹرکچر تبدیل کیا جائے گا اور میاں نواز شریف ملک بھر کے دورے کریں گے اور پنجاب، کے پی، سندھ کے اندر پارٹی کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے ملک بھر کے دورے ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کریں گے کیوں کہ اس سے پہلے پارٹی کے تنظیمی معاملات کو حل کیا جائے گا۔
نواز شریف پارٹی کے کن عہدوں پر تبدیلی چاہتے ہیں؟
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے وی نیوز کو بتایا کہ نواز شریف پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل لانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اور اسی طرح نائب صدور کے عہدوں پر بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سوشل میڈیا کا ایک نیا عہدہ بنایا جارہا ہے جس کی انچارج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبائی صدور کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔
سنئیر رہنما نے بتایا کہ پارٹی کے جن عہدوں پر تبدیلی کا امکان ہے ان کے لیے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے جن کا نواز شریف انٹرویو بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے ابھی تک سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کوئی نام فائنل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو خواجہ سعد رفیق کا نام میڈیا میں ضرور چل رہا ہے مگر اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی ابھی تک نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے لیکن ہوسکتا ہے انہیں سیکرٹری جنرل بنا دیا جائے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

9 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

11 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

14 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

33 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

37 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

41 mins ago