فیس بک نے بنگلادیش کی حکمران جماعت کے اکاؤنٹس کیوں بند کیے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بنگلادیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے مطابق، عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز فیس بک سے ہٹا دیے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ سے جڑے ان فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز کو جنوری میں عام انتخابات سے قبل مربوط غیرمستند رویے بشمول اپوزیشن پر تنقید کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔
فیس بک نے پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 50 اکاؤنٹس اور 98 پیجز ہٹائے۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے انتخابات سے متعلق اور اپوزیشن پر تنقیدی رپورٹس پوسٹ کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2018 میں بھی فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے عوامی لیگ کے متعدد پیجز اور اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔
فیس بک نے پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 9 جعلی پیجز اور 6 اکاؤنٹس جبکہ ٹوئٹر نے 15 مشتبہ اکاؤنٹس کو معطل کردیا تھا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے فتح حاصل کی تھی جبکہ اپوزیشن نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Recent Posts

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

5 mins ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

18 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

33 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

46 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago