ہماری ترجیحات حکومت نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہے، زابد ریکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رہنما ورکن بلوچستان اسمبلی حاجی زابد ریکی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات حکومت نہیں بلکہ وزیراعلی کی تبدیلی ہے تاکہ اہل بلوچستان کو بادشاہت کی طرزحکمرانی نے . نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے اپوزیشن اور اتحادی ایک پلیٹ فارم پر ہیں جام کمال خان کا استعفی ہی ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال کے دوران موجودہ وزیراعلی نے بلوچستان کو پسماندگی کے جن اندھیروں میں دھکیلا اسکی .

مثال تاریخ میں نہیں . ملتی آج بلوچستان کے عوام بیروزگاری جیسے عزاب سے دوچار ہیں ترقی کے نام پر یہاں صرف پروجیکٹر پر رپورٹس ہی بنائی گئیں جبکہ درحقیقت گزشتہ تین سال کے دوران کوئی ایسا منصوبہ نہیں بنایا گیا جسکا فائدہ براہ راست عوام . تک پہنچے انہوں . نے کہا کہ ہم . نے بلوچستان کے عوام کو اس بادشاہی نظام سے نجات دلانے کا عہد کررکھا ہے جسکے لئے ہم کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے اتحادی ارکان ہمارے ساتھ ہیں اور تمام فیصلے مکمل مشاورت سے کئے جارہے ہیں اب ہماری منزل جام کمال کا استعفی ہے اور مشترکہ جہد سے ہم جلد اپنی منزل پالیں گے . . .

متعلقہ خبریں