ہماری ترجیحات حکومت نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہے، زابد ریکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رہنما ورکن بلوچستان اسمبلی حاجی زابد ریکی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات حکومت نہیں بلکہ وزیراعلی کی تبدیلی ہے تاکہ اہل بلوچستان کو بادشاہت کی طرزحکمرانی نے۔نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے اپوزیشن اور اتحادی ایک پلیٹ فارم پر ہیں جام کمال خان کا استعفی ہی ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال کے دوران موجودہ وزیراعلی نے بلوچستان کو پسماندگی کے جن اندھیروں میں دھکیلا اسکی۔مثال تاریخ میں نہیں۔ملتی آج بلوچستان کے عوام بیروزگاری جیسے عزاب سے دوچار ہیں ترقی کے نام پر یہاں صرف پروجیکٹر پر رپورٹس ہی بنائی گئیں جبکہ درحقیقت گزشتہ تین سال کے دوران کوئی ایسا منصوبہ نہیں بنایا گیا جسکا فائدہ براہ راست عوام۔تک پہنچے انہوں۔نے کہا کہ ہم۔نے بلوچستان کے عوام کو اس بادشاہی نظام سے نجات دلانے کا عہد کررکھا ہے جسکے لئے ہم کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے اتحادی ارکان ہمارے ساتھ ہیں اور تمام فیصلے مکمل مشاورت سے کئے جارہے ہیں اب ہماری منزل جام کمال کا استعفی ہے اور مشترکہ جہد سے ہم جلد اپنی منزل پالیں گے۔

Recent Posts

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

8 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

24 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

40 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

1 hour ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

2 hours ago