وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر وفاق سے جواب طلب


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس وحید خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی یہی سوال اٹھایا تھا۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل نے واضح کیا تھا کہ وزیراعظم نے یہ بات موجودہ ججز کے بارے میں نہیں کہی جس پر عدالت نےاستفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس تحریری آرڈر موجود ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تحریری آرڈر سپریم کورٹ سے موصول نہیں ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 28 مئی کو اپنی تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا۔ یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اورآزادی کمزور کرنے اورتوہین عدالت کے مترادف ہے۔ شہباز شریف کے خلاف ایسے توہین آمیز کلمات کی بنیاد پرقانونی کارروائی شروع کی جائے

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago