این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسین لگانے کا عمل جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (NCOC) کی ہدایات کے مطابق منگل کو بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں جاکر طلباء و طالبات کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ کوئٹہ کے اسکول (گورنمنٹ بوائز سکول ہزارہ سوسائٹی) کے پرنسپل سید محمد ابرار کے بیان کے مطابق کورونا ویکسین لگانے کا عمل پچھلے دو دن سے جاری ہے اور ان کے اسکول میں گزشتہ دو دنوں میں 100 سے زائد طلباء کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کا یہ عمل بہت خوش آئند ہے اور اس عمل سے ہمیں تعلیم کو فروغ دینے میں آسانی ہورہی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسین کے عمل میں تیزی آرہی ہے اور تمام افراد کو ویکسینیشن کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق 30 اکتوبر تک ویکسین لگوانے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اور جن طلباء و طالبات نے ویکسینیشن کے عمل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو ان کو ویکسین لگوانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو محفوظ تر بنایا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ نے اساتذہ کی جانب سے بچوں کی صحت سے متعلق تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ان کو بلوچستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے کی طلباء کو ویکسین کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل مراد بذات خود ویکسینیشن کے عمل اور کورونا کے ضابطہ اخلاق ایس او پیز کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہوٹل، ریستوران، بس اڈوں وغیرہ کا دورہ کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

5 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

15 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

31 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

46 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago